ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئینز ٹرافی میں چوکوں کی بارش؛ اب تک کتنے چوکے لگ چکے؟

Fours in Cjampions Trophy2025, City42

سٹی42: چیمپئینز ٹرافی 2025 ون ڈے کرکٹ کا تیز ترین  میگا ایونٹ ثابت ہو رہی ہے۔  پانچ میچوں میں چوکوں کے نئے ریکارڈ بن رہے ہیں۔

پاکستان کی میزبانی میں ہو رہی چیمپئینز ٹرافی کے دبئی سیگمنٹ میں آج پاکستان اور  انڈیا کے میچ مین بھارت کے بیٹر جتنے بھی چھکے چوکے لگائیں گے، ان سے شان پاکستان کی ہی بڑھے گی۔ پاکستان کی میزبانی میں ہو رہی چیمپئینز ٹرافی کے پانچویں میچ میں اب تک 233 چوکے لگ چکے ہیں.231 واں چوکا ویرات کوہلی نے شاہین آفریدی کو لگایا۔ اس کے بعد انہوں نے خوشدل شاہ کو مسلسل دو چوکے مارے۔

انڈیا کے بیترز اپنی اننگز کے آغاز سے اب تک  شاہین کے پہلے اوور کے سوا تقریباً ہر اوور میں چوکا لگا رہے ہیں۔