راؤ دلشاد: پنجاب میں ملک کی تاریخ کا سب سے جامع ٹرانسپلانٹ پروگرام شروع کردیا گیا عام آدمی کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز ہوگیا
عام آدمی کے لئے 5ٹرانسپلانٹ آپریشن بالکل مفت ہوں گے،چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت جگرٹرانسپلانٹیشن مفت ہوگی،چیف منسٹر پرانسپلانٹ پروگرام کے تحت گردوں کی پیوند کاری فری کی جائے گی
پروگرام کے تحت بون میرو ٹرانسپلانٹ پر مریض کو خطیر رقم خرچ نہیں کرنا پڑے گی،پنجاب میں پہلی مرتبہ عام آدمی سرکاری خرچ پر کورنیا کی پیوند کاری کرا سکے گا،پیدائشی طورپر سماعت سے محروم بچوں کیلئے کوکلیئر امپلانٹ بھی حکومت کرائے گی،رجسٹریشن کے بعد جگر، گردوں، بون میرو،کورنیاکی ٹرانسپلانٹیشن کرائی جا سکے گی،سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ نجی ہسپتالوں سے آرگن ٹرانسپلانٹ کرایا جاسکے گا
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ریاست کو ہر شہری کا احساس ہے،اپنا فرض نبھائیں گے ،ٹرانسپلانٹیشن مہنگا پراسیس ہے اب یہ فرض ریاست ادا کرے گی،کوکلیئر امپلانٹ سے سماعت کی بحالی کے بعد بچے نارمل زندگی گزار سکیں گے،
مریم نواز نے اعلان کیا کہ جگر اور گردوں کی ٹرانسپلانٹیشن کے اخراجات حکومت اٹھائے گی،
Stay tuned with 24 News HD Android App