وقاص احمد: فردوس مارکیٹ میں موٹر سائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے کے بعد جھگڑے کے دوران فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان شہباز، اظہر اور وقار کیخلاف اقدام قتل اور ہوائی فائرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والے وکرم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔