عابد چوہدری: لاہور کے فیکٹری ایریا میں خریداری کا بل مانگنے پر ریکارڈ یافتہ ملزمان کا دکاندار پر تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے، ملزمان زبیر عرف بدو بٹ، آکاش بٹ نے ساتھیوں سے مل کر دکاندار پر تشدد کیا۔
تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کرکے ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے پان شاپ سے کھانے پینے کی اشیاء لی، دوکاندار یاسین نے پیسوں کا مطالبہ کیاتو ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آکاش بٹ ،زبیر بٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزمان بھتہ خوری، قتل اور اقدام قتلف کی وارداتوں کے ریکارڈ یافتہ ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App