ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو نے موسم گرما میں بلا تعطل بجلی فراہمی کیلئے انتظامات  کو حتمی شکل دیدی

لیسکو نے موسم گرما میں بلا تعطل بجلی فراہمی کیلئے انتظامات  کو حتمی شکل دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے موسم گرما میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لئے ضروری انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

کمپنی نے 200 کے وی اے کے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی خریداری کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ مون سون سیزن میں گرمی سے متاثر ہونے والے ٹرانسفارمرز کو تبدیل کیا جا سکے۔

لیسکو کے مطابق ٹرانسفارمرز کی خریداری کے لئے ایک ارب روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ موسم گرما میں جب ٹرانسفارمرز جلنے لگتے ہیں تو صارفین کو بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اضافی سٹاک کی بنیاد پر ان کو بروقت تبدیل کیا جا سکے گا۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ماہ تک ٹرانسفارمرز کی خریداری کا عمل مکمل کر لیا جائے گا جس سے صارفین کو بجلی کی فراہمی میں مزید مشکلات سے بچایا جا سکے گا۔