ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 8 کے میچز لاہور سے منتقل کرنے کا امکان، اہم اجلاس کل طلب

Psl matches,Karachi,from Lahore,expected,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ 8کے بقیہ میچز پنجاب سے کراچی منتقل کئے جانے کا امکان ہے ، جس کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے ۔

  تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ نے فرنچائز سے مشاورت کے لئے کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا  ہے ، پی سی بی لاہور اور راولپنڈی کے میچز کراچی منتقل کرنے پر فیصلہ کرے گا۔ 

 ذرائع کے مطابق پی سی بی نے  پنجاب نگران حکومت  کو میچز کروانے کے لیے 50 کروڑ روپے   ادا کر دیئے ہیں ، رقم   بل لائٹنگ اور سیکیورٹی اخراجات کی مد میں بھیجے گئے ہیں، جبکہ پی سی بی نے کھانے پینے کی مد میں 5کروڑ روپے کی بھی ادائیگی کر دی ہے ۔

  کراچی میں میچز کروانے کے لیے یہ اخراجات ادا کرنے نہیں پڑتے , سندھ حکومت نے سکیورٹی فورسز کے کھانے کی مد میں صرف تین کروڑ روپے کا خرچہ بنایا،  پی سی بی یہ اخراجات بچانے کے لیے  میچز کراچی  منتقل کر سکتا ہے ۔