ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف پاکستانی اداکارہ کا کنگنا کو پاکستان مخالف ٹوئٹ پر کرارا جواب

معروف پاکستانی اداکارہ کا کنگنا کو پاکستان مخالف ٹوئٹ پر کرارا جواب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ مشی خان نے بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو بھارتی مصنف اور شاعر جاوید اختر کی جانب سے دیے گئے بیان کے بعد ان کی حمایت کرنے پر کھری کھری سنادیں۔

کنگنا نے جاوید اختر کے فیض احمد فیض فیسٹیول میں دیے گئے بیان کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے پاکستان کی مخالفت میں ایک طنزیہ ٹوئٹ کی تھی۔

مشی خان نے جاوید اختر سے متعلق اپنے بیان میں کنگنا کو واضح کیا کہ’ جہاں تک جاوید اختر کی بات ہے وہ ہمارے مہمان تھے، مہمان اگر گھر میں آئے تو ہم میں اتنی تمیز اور تہذیب ہے کہ ہم مہمانوں کے ساتھ وہ نہیں کرتے جو ایک مینٹل قسم کی عورت کرتی ہے اس لیے اپنی زبان کو لگام دے کر بات کیا کرو‘ ۔

دوسری جانب ایک اور ویڈیو میں مشی خان نے جاوید اختر کے بیان پر انہیں بھی کھری کھری سناتے ہوئےکہا کہ ’ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ 3 دن انجوائے کرکے دودھ میں مکھی ڈال دیں گے، آپ ایک ادبی فیسٹیول میں آئے تھے، آپ کا کام اس فیسٹیول کے بارے میں بات کرنا تھا لیکن آپ نے واپس جاکر جو خوشامدی دکھائی یہ کہتے ہوئے کہ میری بات پر سب نے تالیاں بجائیں تو بتائیں کیا کرتے اسی وقت آپ کو تھپڑ مارتے؟‘

واضح رہےکہ جاوید اختر نے فیض فیسٹیول کے دوران پاکستانیوں سے متعلق متنازع گفتگو کی تھی جس کے بعد سے جاوید اختر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں اور اب شوبز شخصیات کی جانب سے بھی ان کے بیان سے متعلق ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer