ویب ڈیسک: وزیرِ خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورۂ یورپ سے وطن واپس پہنچ گئے۔
وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے میں ہنگری سے کراچی پہنچے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 20 فروری کو اسلام آباد سے جرمنی پہنچے تھے.
اپنے دورے کے دوران جرمنی، برطانیہ اور ہنگری میں وزیرِ خارجہ پاکستان و چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اہم ملاقاتیں کیں۔