معروف اداکار نےورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

معروف اداکار نےورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی وڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار نے ایک منفرد گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

اکشے کمار ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'سیلفی 'کے پروموشن میں مصروف ہیں اسی دوران انہوں نے 3 منٹ میں سب سے زیادہ سیلفیاں لینے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ممبئی میں فلم سیلفی کی پروموشن کے دوران اکشے کمار نے اپنے مداحوں سے ملتے ہوئے 3 منٹ میں 184 سیلفیاں لیں جوکہ اب تین منٹ میں سب سے زیادہ سیلفیاں لینے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بن گیا ہے۔اس سے قبل 3 منٹ میں سب سے زیادہ سیلفیاں لینے کا ریکارڈ امریکی اداکار جیمز اسمتھ کے پاس تھا جنہوں نے 2018  میں 3 منٹ کے دورانیے میں 168 سیلفیاں لی تھیں۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-02-23/318987_7531155_updates.jpg

منفرد کارنامہ سر انجام دینے کے بعد اکشے کمار کا کہنا تھا کہ میں اس ورلڈ ریکارڈ کو توڑنے اور اپنے مداحوں کے ساتھ اس لمحے کو بانٹنے پر پر بہت خوش ہوں۔انہوں نے کہا میں نے اب تک زندگی میں جو کچھ حاصل کیا ہے وہ میرے مداحوں کی غیر مشروط محبت اور حمایت کی وجہ سے ہے۔ واضح رہے کہ فلم سیلفی 24 فروری کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی، فلم میں اکشے کمار کے ساتھ عمران ہاشمی بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

Ansa Awais

Content Writer