اسلام آباد کی فضاؤں میں یو ایف او ( اڑن طشتری)، دنیا بھر میں ہلچل ویڈیو وائرل

اسلام آباد کی فضاؤں میں یو ایف او ( اڑن طشتری)، دنیا بھر میں ہلچل ویڈیو وائرل
کیپشن: UFO
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد کی فضاؤں میں اڑن طشتری دیکھی گئی ہے جو کامل دو گھنٹوں تک ہوا میں دیکھی جاتی رہی۔

رپورٹ کے مطابق برمنگھم میں مقیم  شہری ارسلان وڑائچ نے دعوی کیا ہے  ہے کہ جب وہ اپنا ڈرون اڑانے بعد چھت پر ڈرون  لینڈنگ کروارہے  تھے تو اچانک ان کی نظر اس اڑن طشتری پر پڑی ۔ جس پر انہوں نے اپنے موبائل فون کے کیمرے کی مدد سے ریکارڈنگ شروع کردی۔ اور وہ 13 منٹ تک ریکارڈنگ کرتے رہے۔

یادرہے یہ اب تک دستیاب سب سے زیادہ واضح اور لمبی اڑن طشتری یا یو ایف او کی ریکارڈنگ ہے۔ ارسلان وڑائچ کے مطابق یہ نہ تو ڈرون تھا نہ کوئی طیارہ یا کھلونا طیارہ ۔ تکونی شکل کی  سیاہ رنگ کی اڑن طشتری تھی جو کچھ عرصہ فضا میں معلق بھی رہی.

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر