سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی

سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صوبائی دارالحکومت کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں اتارچڑھاو کا سلسلہ جاری رہا منگل کے روز سونے کی قیمت میں 200روپے فی تولہ کمی دیکھی گی۔خواتین صارفین نے سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے.

تفصیلات کے مطابق شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں 200روپے کی کمی دیکھی گی جس کے بعد صرافہ بازاروں میں خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 10ہزار 700روپے رہی ۔اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 1لاکھ 1ہزار 475 روپے رہے اور 21 قیراط فی تولہ سونا 96ہزار862روپے کا رہا جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 1400روپے رہی۔

سونے کی قیمتیں تاحال بلند ترین سطح پر ہونے کے باعث صرافہ بازارون اور مارکیٹوں کی رونقیں مانند پڑگی ہیں قوت خرید نہ ہونے کے باعث صارفین صرافہ بازاروِں کا رخ کرنے سے کترا رہے ہیں۔متوسط طبقہ میں شادیوں کیلئے مصنوعی زیورات کی خریداری کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer