عائشہ عمر کی’پاوری‘مداحوں کو بھاگئی

عائشہ عمر کی’پاوری‘مداحوں کو بھاگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ وماڈل عائشہ عمر بھی دانا نیر کی ویڈیو سے متاثر ہوئے بغیر رہ نہ سکیں اور منفرد انداز اپناتے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں زیب تن کی شرٹ پر پاوری ہورہی ہے لکھا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی   اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر نے دانا نیر کی ویڈیو سے متاثر ہوتے اپنی ایک منفرد انداز اپناتے تصویر شیئر کی، جس میں وہ سرخ رنگ کی شرٹ پہنے ہوئے ہیں، اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی گئی اس تصویر میں ان کی شرٹ پر سفید رنگ سے "پاوری ہورہی ہے" لکھا ہوا ہے۔شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ "دل میں ہمیشہ پاوری ہورہی ہے"۔ جبکہ دانا نیر کو بھی ٹیگ کیا۔

اداکارہ کی اس تصویر کو صارفین نے پسند کیا، اب تک اس کو 74 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں، کمنٹس سیشن میں تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے،سوشل میڈیا صارفین ملے جلے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

واضح رہےکہ پاکستانی لڑکی دانا نیر نے گزشتہ دنوں ایک تفریحی مقام پر اپنی دوستوں کے ہمراہ ایک ویڈیو بناکر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہوگئی اور بعد ازاں گلوکار، اداکار  سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متعددایسی ویڈیوز بنائی گئی کہ دانا نیر خود حیران رہ گئیں۔علاوہ ازیں بھارتی میوزک کمپوزر یشراج مکھاٹے نےاس پر ایک گانا تیار کیا اور اعتراف کیا کہ’ پاوری سانگ‘ نے اُن کی مقبولیت کے تمام اگلے پیچھلے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

بھارتی میوزک کمپوزر یشراج مکھاٹے کا کہناتھا کہ لوگ مجھے سانگ تیار کرنے کے لیے دلچسپ ویڈیوز بھیجتے ہیں اور پاوری ویڈیو بھی مجھے ایک صارف نے انسٹاگرام پر بھیجی تھی۔ دنانیر کی پاوری ویڈیو دیکھی تو پاوری سانگ  تیار کرنے کے لیے فوراََ اپنے سٹوڈیو میں چلا گیا۔’ پاوری سانگ‘ تیار کیا اور اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کردیا۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer