معروف ہاؤسنگ سکیموں نے لیسکو کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا

معروف ہاؤسنگ سکیموں نے لیسکو کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: شہر کی معروف ہاؤسنگ اسکیمز نے بلنگ کی مد میں لیسکو کو اربوں روپے کا چونا لگا دیا، ون پوائنٹ سپلائی پر ٹیرف کی خلاف ورزی کر کے سستی بجلی لیکر صارفین کو مہنگے داموں فروخت کرنے سے ایک سال کے دوران ایک ارب تئیس کروڑ روپے کا نقصان پہنچا دیا گیا۔ 

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو شہر کی معروف اور بڑی پرائیویٹ ہاوسنگ اسکیمز کی جانب سے بلنگ کی مد میں اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے۔ دستاویزات کے مطابق بلک سپلائی پر سستے داموں بجلی لینے والی اسکیمز نے اربوں روپے کا نقصان پہنچایا، ہاؤسنگ اسکمیز کو ون پوائنٹ سپلائی پر دی ٹو بی ٹیرف دیا گیا جس کے تحت وہ صارفین فروخت نہیں کر سکتے۔

اس طرح ٹیرف متعین نہ ہونے کی وجہ سے سستی بجلی لیکر صارفین کو مہنگے داموں فروخت کی گئی اور مہنگے داموں فروخت ہونے کی وجہ سے لیسکو کو ایک ارب تئیس کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ لیسکو ذرائع کے مطابق کمپنی میں ویلنشیا ٹاؤن، ای ایم ای سوسائٹی اور ماڈل ٹاؤن سوسائٹی نے صارفین کو مہنگے داموں بجلی فروخت کی ہے۔ پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیمز نے نیپرا قوانین کے برعکس بجلی لیکر صارفین کو فروخت کی۔

رپورٹ کے مطابق ہاؤسنگ اسکیمز کو قوانین کے مطابق ڈسٹری بیوشن لائسنس لیکر بجلی سپلائی کرنا تھی اور جے ٹیرف کے تحت ری سیل کرنا تھی، تاہم لائسنس کے بغیر ہی سستے ٹیرف پر بجلی لے کر مہنگے داموں فروخت کی گئی۔