علامہ اقبال ائیر پورٹ پر فلائیٹ آپریشن متاثر،متعدد پروازیں تاخیر کا شکار

علامہ اقبال ائیر پورٹ پر فلائیٹ آپریشن متاثر،متعدد پروازیں تاخیر کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائیٹ شیڈول حسب معمول متاثر، لاہور آنے جانے والی 15پروازیں متاثر جن میں سے 11منسوخ جبکہ چار تاخیر کا شکار رہیں۔


ائیرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق لندن سے آنے والی  پرواز پی کے 758، جدہ جانے والی پرواز پی اے 470، ابوظہبی جانے والی پرواز پی کے 263، ابوظہبی سے آنے والی پرواز پی کے 264، اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 652، کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 312، کراچی جانے والی پرواز پی کے 313، کراچی جانے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 401، کراچی سے آنے والی پرواز پی اے 402، کراچی جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 521 کو منسوخ کر دیا گیا۔

دوسری جانب چار پروازیں  گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں، جن میں سے کراچی جانے والی پرواز ای آر 524ساڑھے تین گھنٹے اور کراچی جانے والی پرواز ای آر 525 تین گھنٹے  45منٹ تاخیر کا شکار رہی-

Azhar Thiraj

Senior Content Writer