ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ (ن) نے لاہور میں ماہ جنوری میں جرائم کی شرح پر وائٹ پیپر جاری کردیا

مسلم لیگ (ن) نے لاہور میں ماہ جنوری میں جرائم کی شرح پر وائٹ پیپر جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مسلم لیگ (ن) نے لاہور میں ماہ جنوری میں جرائم کی شرح پر وائٹ پیپر جاری کردیا۔ وائٹ پیپر مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کی جانب سے جاری کیا گیا لاہور شہر میں ماہ جنوری کے دوران جرائم کی وارداتوں میں 150فیصد اضافہ ہوا۔

وائٹ پیپر کے مطابق لاہور مختلف علاقوں میں 53 شہریوں موٹرسائیکلوں سے محروم ہوئے،  ڈکیتی مزاحمت کی وارداتوں میں چار شہری جان بحق ہوئے، ایک ماہ میں لاہور کی 27 بچیوں اور بچوں سے زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

وائٹ پیپر میں یہ بھی کہا گیا کہ ایک ماہ میں لاہوریے 10کروڑ مالیت کی نقدی اور اشیاء سے محروم ہوئے، پنجاب پولیس کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں جرائم کی شرح تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے، پنجاب میں ہر منٹ میں 150سے زائد وارداتیں ہو رہی ہیں، ایک خفیہ رپورٹ کے مطابق جرائم کی شرح کے حوالے سے لاہور سرفہرست ہے۔

 جبکہ راولپنڈی دوسرے، ملتان تیسرے نمبر پر ہے، پنجاب میں روزانہ 150 سے 200 گاڑیاں، 500 سے 600 موٹر سائیکل اور 3 ہزار سے زائد موبائل فونز  ز چھنے جا رہے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer