(سٹی 42) رائیونڈ بائی پاس کے قریب مسجد میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے 3 بچوں سمیت 9 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
رائیونڈ بائی پاس کے قریب مسجد میں گیس لیکیج کی وجہ سے دھماکہ ہوا جس کےباعث جامع یوسف برکات کی چھت زمین بوس ہو گئی، حادثہ میں 3 بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو جناح اور رائیونڈ ہسپتال میں منتقل کردیا، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ زخمیوں میں 17 سالہ آکاش، 27 سالہ قادر، 24 سالہ شافعی اور 12 سالہ جاوید شامل ہیں۔