لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات کا میلہ، وکلاء کی سیلفیاں

لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات کا میلہ، وکلاء کی سیلفیاں
کیپشن: City42 - Lawyers, Lahore High Court Bar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور ذوالفقار) موقع چاہے کوئی بھی ہو، خواتین سیلفیاں نہ لیں ایسا ہونہیں سکتا، لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے اجتماع سے خواتین وکلاء نے خوب فائدہ اٹھایا اور جی بھر کرسیلفیاں لیں۔ ایسےمیں مرد وکلاء  بھی پیچھےنہ رہے، وہ بھی سیلفیاں بناتے نظر آئے۔

خواتین اور سیلفیاں، ایک دوسرے کے لیےلازم وملزوم ہیں، سیلفیوں کے بغیر خواتین کی کسی تقریب میں شرکت ادھوری لگتی ہے۔ موقع کی مناسبت سے سیلفیاں لینے کا فن خواتین خوب جانتی ہیں۔ ایسےہی کچھ مناظر لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے موقع پر دیکھنے کو ملے۔ جہاں تمام وکلاء اپنے اپنے امیدواروں کی الیکشن مہم چلانے میں مصروف رہے جبکہ خواتین وکلاء خوب سج دھج کر آئیں۔ اپنی ساتھی وکلاء کےساتھ خوب سیلیفاں بھی بنائیں۔

خواتین وکلاء نے ووٹ مانگنے کے ساتھ ساتھ مختلف انداز سے سیلفیاں لیکر اپنے یادگار لمحوں کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔ خواتین وکلاءکا کہنا ہے کہ یہ ہمارا سالانہ میلہ ہے اور ہم سیلفیاں نہ لیں ایسا ہوہی نہیں سکتا۔

خواتین وکلاء کو سیلفیاں بناتے دیکھ کر مردوں کا بھی جی للچایا۔ انہوں نے بھی سیلفیوں کے معاملے پر خواتین وکلاء کا جم کر مقابلہ کیا، کہتے ہیں کہ وہ خواتین وکلاء سے کم نہیں۔

وکلاء کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ بار کے الیکشن انکے سالانہ میلے کی طرح ہیں، جس میں تمام وکلاء اپنے اپنے امیدواروں کو سپورٹ اور خوب ہلہ گلہ کرتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer