ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرمایہ کاروں کو سرکاری زمین لیز پر دینے کی پالیسی تیار

سرمایہ کاروں کو سرکاری زمین لیز پر دینے کی پالیسی تیار
کیپشن: City42 - Land
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) حکومتِ پنجاب نے سرمایہ کاروں کو سرکاری زمین لیز پر دینے کی پالیسی تیار کرلی۔ محکمہ انڈسٹریز کے ذرائع کے مطابق نئی پالیسی کا مقصد سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرمایہ کاروں کو سرکاری زمین لیز پر دینے کی پالیسی محکمہ اندسٹریز نے تیار کی ہے اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس کی منظوری بھی دے دی ہے۔نئی پالیسی کے مطابق تمام قسم کی سرکاری زمین اب ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو لیز پر دی جاسکے گی۔ حکومت سرمایہ کاروں کو زمین خرید کر دینے کی بجائے لیز پر بھی دے سکے گی اور اس سلسلہ میں پالیسی نافذ العمل کر دی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے پیش نظر کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer