ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کے بغیر وارنٹ گھروں میں گھسنے کے واقعات بڑھنے لگے

پولیس کے بغیر وارنٹ گھروں میں گھسنے کے واقعات بڑھنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) پولیس کے بغیر وارنٹ شہریوں کے گھروں میں گھسنے کے واقعات بڑھنے لگے، لاہورمیں پولیس گردی کا ایک اور مبینہ واقعہ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس بی کے علاقے میں پولیس ایک ملزم کی تلاش میں دیواریں پھلانگ کر بیوہ کے گھر داخل ہوگئی، اہلکاروں نے گھر میں موجود خواتین کی ایک نہ سنی اور سامنے آنیوالی خواتین کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے۔ پولیس اہلکاروں کی گھر میں گھسنے کی ویڈیوبھی منظر عام پر آ گئی۔

بیوہ خاتون کے داماد کی تلاش میں پولیس بغیر خواتین اہلکاروں کے گھر میں داخل ہوئی، اہل خانہ کے مطابق اہلکاروں نے گھر کے دروازے توڑے اور سامان بھی بکھیر دیا۔ حکومت تو بدل گئی مگر پولیس کی روش نہ بدل سکی، متاثرہ خاتون کہتی ہیں چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer