(سٹی 42) حکومت نے ملک بھر کے 400 سے زائد یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے، جس سے سینکڑوں افراد بے روزگار ہوجائیں گے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے سٹورز کی بحالی کیلئے 20 ارب کے بیل آؤٹ پیکج کے بجائے 400 سے زائد یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ یوٹیلیٹی سٹورز کے بند ہوجانے سے سینکڑوں گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ جائیں گے۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کیلئے بیل آؤٹ پیکیج کا وعدہ پورا نہیں کیا، جس کی وجہ سے یوٹیلیٹی سٹورز کی سیل متاثر ہوئی۔