شہباز شریف نے چند بیوروکریٹس کو ن لیگ میں شامل کر رکھا ہے: میاں محمود الرشید

شہباز شریف نے چند بیوروکریٹس کو ن لیگ میں شامل کر رکھا ہے: میاں محمود الرشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان:اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید سول سیکرٹریٹ بند تالے کھلوانے کے لئے پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے نوازے گئے بیور کریٹس تالہ بندی اور ہڑتال کی کوشش کر رہے ہیں، شہباز شریف نے چند بیوروکریٹس کو ن لیگ میں شامل کر رکھا ہے۔

متحدہ اپوزیشین کی بیورکریسی کے معاملے پر بیھٹک ہوئی اور بند تالے کھلوانے پھر پہنچ گئے سول سیکر ٹریٹ اور دفاتر کا سروے کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پنجاب کی بیوروکریسی کے چند افسران کو ن لیگ میں شامل کر لیا ہے اور گرفتار احد چیمہ کو ترقی سے نوازا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی حکومت کی ملازم نہیں سرکار کی ملازم ہے اگر اپ نے کرپشن نہیں کی تو خوف کس چیز کا ہے۔میاں محمودالرشید نے وارنگ بھی دی کہ اگر پیر کو بیورکریسی نے تالابندی یا ہڑتال کی کوشش کی تو پھر یہاں پہنچ کر کھلوائیں گے۔