ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پارلیمنٹ لاجز کے رہائشی یونٹس پر 50 لاکھ تک کے اخراجات کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز کے رہائشی یونٹس پر 50 لاکھ تک کے اخراجات کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پارلیمنٹ لاجز کے بعض رہائشی یونٹس پر 50 لاکھ روپے تک کے اخراجات کا انکشاف ہوا ہے۔

سینیٹ ہاؤس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے ارکان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز کے بعض رہائشی یونٹس پر 50 لاکھ روپے تک اخراجات کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز کے رہائشی یونٹس کے ارکان کہتے ہیں کہ جتنے پیسے لگے ہیں اتنا تو کام ہی نہیں ہوا ہے۔

کمیٹی نے تجویز کیا کہ جن پارلیمنٹ لاجز میں مرمت کا کام ہوا ہے وہاں رہائش پزیر سینیٹرز سے تسلی بخش کام کی تکمیل کا سرٹیفکیٹ لیا جانا چاہیے۔