سٹی42: دھند اور تیز رفتاری کے باعث میت کو کراچی سے لا رہی ایمبولینس کے ساتھ ایک اور ا لمناک حادثہ ہو گیا۔
موٹروےایم فائیو پر ظاہر پیر انٹر چینج کے قریب مسافر بس ایمبولینس سے ٹکرا گئی۔
اس حادثہ میں کراچی سے چچازاد بھائی جمشید کی میت لاتےہوئےتین سگےبھائی خودبھی اللہ کو پیارےہو گئے۔حادثے میں ایمبولینس کا ڈرائیور بھی جاں بحق ہو گیا۔جاں بحق ہونے والے افراد میں محمد ز اہد بلوچ،، محمد شاہد بلوچ ،،محمد سلیم خان اور ایمبولینس ڈرائیور شامل ہیں۔ تین افراد کا تعلق شہر سلطان جبکہ ایمبولینس ڈرائیور کا تعلق کراچی سے تھا۔
ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے مطابق اس حادثےمیں 3افرادزخمی بھی ہوئے۔ ایمبولینس کراچی سے ایک نوجوان کی میت کو لے کر شہر سلطان جا رہی تھی۔
حادثہ بظاہر ایمبولینس کے ڈرائیور کو نیند آ جانے کے باعث پیش آیا۔زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان ریفر کردیا گیاہے۔ایمبولینس اور مسافر بس کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 3 سگے بھائیوں سمیت 4 افراد کا جنازہ شہرسلطان میں پڑھا گیا۔
جنازہ میں رکن قومی اسمبلی سردار معظم جتوئی، علاقہ کے شپریوں کی بڑی تعدادنےشرکت کی۔
ایک ہی خاندان کے چار جنازےایک ساتھ اٹھے تو ہر آنکھ اشکبار تھی۔نماز جنازہ کے بعد آہوں اور سسکیوں میں ان کی تدفین کردی گئی۔ اس افسوس ناک حادثے پر شہر سلطان کی فضا سوگوار ہے۔