ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے کا آف لوڈنگ پر شکایات کے اندارج کیلئے تمام ایئرپورٹس پر آئی سی-4 نظام

ایف آئی اے کا آف لوڈنگ پر شکایات کے اندارج کیلئے تمام ایئرپورٹس پر آئی سی-4 نظام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نےکراچی سمیت ملکی ہوائی اڈوں کو آئی سی 4نظام سےمنسلک کردیا، جس کے بعد شہری پروازوں سےآف لوڈنگ سمیت کسی بھی قسم کی شکایات کااندراج کرواسکیں گے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملکی ائیرپورٹس پرعوامی خدمات کو مزید مؤثربنانے کے لیے ایف آئی اے نے ائیرپورٹس پر عوامی خدمات کو مزید مؤثربنانے کےلیےآئی سی 4 نظام کے ساتھ منسلک کردیا۔

 ترجمان کے مطابق شہری مرادانٹرگریٹیڈکمانڈ،کنٹرول،کمیونیکشن اینڈکوآرڈینیشن کےذریعےکسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات درج کروانے کے لیے ہیلپ لائن 1991 یا فون کال کے علاوہ ای میل ایڈریسز پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں اور آف لوڈنگ سے متعلق شکایات کے فوری ازالےکےلیے 0519262908 پر رابطہ کریں۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ شہریوں کی امیگریشن سےمتعلق شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا جائےگا۔