ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کا خون نچوڑنے والے بجلی چوروں کا گینگ گرفتار، درجنوں مٹر ریڈر معطل

Electricity theft, meater reader, City42, LESCO, XEN Sana Muhammad Gujjar, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:  بجلی کمپنی کےدرجنوں افسروں،  اہلکاروں اور دیگر "کاریگروں" پر مشتمل بجلی چوروں کا بہت بڑاگروہ بے نقاب ہو گیا۔ اس گروہ کی ہوشربا حد تک پھیلی ہوئی بجلی چوری کا سارا بوجھ غریب صارفین مدتوں سے برداشت کر رہے تھے۔  

لیسکوشاہ پورڈویژن میں بجلی چوری کروانیوالےگینگ کے متعدد ارکان  کی گرفتاری کے بعد بجلی چوری کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا ہے۔ گرفتار ہونے والے بجلی چوروں نے خوفناک انکشافات کئے ہیں۔
بجلی چور گینگ کے ارکان نے الگ الگ تفتیش کے دوران انکشافات کئے کہ لیسکو کمپنی کےاہم سب ڈویژن دفاترمیں تعینات میٹرریڈر بجلی چورگینگ کے ساتھ شامل ہیں۔ 
اس گینگ کے انکشافات کو پولیس نے لیسکو کے اعلیٰ ترین حکام تک پہنچا دیا ہے جس کے بعد اب تک بجلی چوری میں ملوث 15میٹرریڈرزکومعطل کرنےکےاحکامات جاری ہو چکے ہیں۔ 
ان لرزہ خیز انکشافات کی روشنی میں لیسکو  کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر تفصیلی ٹیکنیکل تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
مینجرایم اینڈایس محمدفاروق اورمینجرایس اینڈآئی انوروٹوپرمشتمل کمیٹی اپنی تحقیقات کر کے رپورٹ چیف ایگزیکٹو آفیسر کو پیش کرے گی۔

اب تک لیسکو نے بجلی چوروں کے نیٹ ورک کو اکھیڑنے کے لئے جو کچھ کیا ہے اس کی تفصیل یہ ہے: 
جاتی امراسب ڈویژن کے 3 میٹر ریڈر عابد، امتیاز اور ہارون یوسف  کو معطل کیا گیا ہے۔
تاج باغ سب ڈویژن سےمیٹرریڈرفاروق، مغلپورہ کے میٹرریڈرشکیل  کومعطل کیا گیا ہے۔
عامر ٹاؤن  کے میٹر ریڈر یونس اقبال، ایئرپورٹ سب ڈویژن کے میٹرریڈر ابوبکر کو  معطل کر دیا گیا ہے۔
صحافی کالونی سب ڈویژن کے میٹر ریڈر ظہیر، علی زیب اور عمران کو معطل کر دیا گیا ہے۔
محمود بوٹی سب ڈویژن سے شہزاد چھینہ، انارکلی سے کاشف کو معطل کر دیا گیا ہے۔
علی رضا آباد سے احمد، مدینہ کالونی سب ڈویژن سے یاسر کو معطل کر دیا گیا ہے۔
تمام ملازمین کو بجلی چور گینگ کےساتھ ساز باز کر کے بجلی چوری کروانے میں تکنیکی مدد فراہم کرنے اور اپنے ادارہ کو دھوکے دینے  کی بنیاد پر معطل کیا گیا ہے۔
معطل کئے جانے والے یہ ملازمین مختلف علاقوں سے بجلی کے میٹر  بھی چوری کر کے گینگ کو فراہم کرتے تھے۔
گینگ چوری شدہ میٹر اپنے گاہک بجلی چوروں کے اصل میتروں کی جگہ نصب کر کے  جعلی میٹر وں سے  بھی بجلی  چوری کرواتا تھا
ایکس ای این شاہ پور ثنامحمد گجر اور ایس ڈی او مشہود احمد کی کاوشوں سے گینگ کو پکڑا گیا ۔