سٹی 42: شہر میں عادی مجرموں کیخلاف ڈولفن سکواڈکی کارروائیاں جاری ہیں ۔ ڈولفن سکواڈ نے درجنوں مقدمات میں مطلوب 5 عادی مجرموں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا۔مجرموں کو بند روڈ،اللہ ہوچوک،اشفاق چوک ودیگر جگہوں سے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار مجرم چوری،ڈکیتی،جھپٹا چھپٹی جیسے جرائم میں ملوث مختلف گینگز کا حصہ تھے ۔ گرفتار ملزم نیاز 75،علی حیدر 45 ،عمران 41 مقدمات میں پولیس کومطلوب تھےجبکہ مشتاق 50،عمران 41 سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہیں۔
گرفتار مجرموں کو کارروائی کیلئے تھانہ ساندہ،چوہنگ، راوی روڈ ودیگر کے حوالے کردیا گیا ۔