ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سہ ملکی سیریز; پاکستانی انڈر 19 ٹیم اپنا پہلا میچ کل افغانستان سے کھیلے گی

سہ ملکی سیریز; پاکستانی انڈر 19 ٹیم اپنا پہلا میچ کل افغانستان سے کھیلے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت کو دھول چٹانے والی انڈر 19 ٹیم ورلڈکپ میں فتح کا عزم لیے آج زمبابوے روانہ ہوگی۔

 ایشیا کپ کی فاتح پاکستان انڈر 19 ٹیم آج رات اسلام آباد سے ہرارے روانہ ہوگی۔

  ایشیا کپ کی فاتح ٹیم کےساتھ حذیفہ احسان اضافی اسپنر تھے، اب زمبابوے جانے والے اسکواڈ میں اضافی فاسٹ بولر عمرزیب کو حصہ بنایا گیا ہے۔

 پاکستانی ٹیم  ہرارے میں افغانستان اور زمبابوے کے خلاف سہ ملکی سیریز میں حصہ لےگی جس کا افتتاحی میچ 25 دسمبر کو افغانستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

 پاکستانی ٹیم 27 دسمبر کو ہرارے میں افغانستان کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی۔

 سہ ملکی سیریز کا فائنل 6 جنوری کو کھیلاجائے گا جس کے بعد پاکستانی ٹیم انڈر 19 ورلڈکپ میں حصہ لےگی جو 15 جنوری سے 6 فروری تک شیڈول ہے۔