ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے اہم علاقہ کے مکین بجلی سے محروم

لاہور کے اہم علاقہ کے مکین بجلی سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاض احمد:لاہور میں شاہدرہ کے علاقے سعید پارک کی بجلی بند، گزشتہ رات 9 بجے سے سعید پارک وملحقہ علاقوں کی بجلی بند ہے۔

بجلی کی طویل بندش سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ بجلی کی طویل بندش کے باعث گھروں میں پانی نہیں۔ 

متعدد بار لیسکو کو اطلاع دی گئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔