ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 2 ماہ کیلئے رکشوں پر پابندی عائد

 2 ماہ کیلئے رکشوں پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :پاکستان کے معاشی و کاروباری حب کراچی میں رکشوں پر پابندی میں مزید 2 ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی 25 اہم سڑکوں پر مزید 2 ماہ کیلئے رکشوں کا داخلہ ممنوع قرار دیتے ہوئے دفعہ 144 کے تحت موٹر کیب رکشوں پر 2 ماہ کی پابندی لگا دی گئی۔

کمشنر کراچی نے ٹریفک پولیس کی سفارش پر پابندی عائد کی ہے جس کا اطلاق آج سے 21فروری 2026 تک ہو گا۔

شاہراہ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، شاہراہ قائدین، شیرشاہ سوری روڈ، شہیدملت روڈ، عبداللہ ہارون روڈ سے دوتلوار تک رکشوں پر پابندی ہو گی۔

شاہراہ فردوسی، اسٹیڈیم روڈ، سرشاہ سلیمان روڈ، راشدمنہاس روڈ، ماڑی پور روڈ، شاہراہ پاکستان، حب روڈ، قائد آباد سے لانڈھی 89، یونیورسٹی روڈ شامل ہیں۔

کورنگی روڈ، قیوم آباد سے کورنگی کراسنگ، اورنگی روڈ، سپر ہائی وے سے ملیر ہالٹ، سرجانی سے سہراب گوٹھ پابندی والی سڑکوں میں شامل ہیں جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔