خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ کب بدلےگا، ذمہ دار شخصیت نےمستقبل کا نقشہ بتا دیا
وفاقی حکومت کے سینئیر وزیر طارق فضل چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ اگلے 6 ہفتوں میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو تبدیل کرنا وفاق کی خواہش نہیں ہے۔
ایک نیوز اینکر سےگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےانکشاف کیا کہ اگلے 6 ہفتوں میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو تبدیل کرنا وفاقی حکومت کی خواہش نہیں ہے، ہماری خواہش ہے کہ وہ کام کریں ۔
طارق فضل چوہدری نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اڈیالہ جیل میں قید کی سزا کاٹ رہے پی ٹی آئی کے بانی کی ملاقاتیں بند رہیں گی اور کوئی امکان نہیں کہ 8 فروری تک بانی سے پی ٹی آئی کے کسی رہنما کی کوئی ملاقات ہو سکے۔ انہوں نے یہ بات بانی کی مبینہ ہدایت پر 8 فروری کو پی ٹی آئی کے "یوم احتجاج" کے اعلان کے حوالے سے کہی۔
اس اینکر سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بین الاقوامی اور ملکی قانون کے مطابق بھی کسی کو "قید تنہائی" میں رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔ لیکن انہوں نے اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ کیا پی ٹی آئی ملاقاتیں نہ ہونے کے معاملہ کو لے کر عدالت میں جائے گی یا نہیں۔