عمران خان کا توشہ خانہ فیصلہ معطل کروانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

عمران خان کا توشہ خانہ فیصلہ معطل کروانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ فوجداری کیس کا فیصلہ معطل کروانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی نے ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی ،  بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن میں حصہ لینے کیلئے  اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ،رخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ توشہ خانہ کیس میں سزا پہلے ہی معطل ہوچکی ہے، ہائی کورٹ نے صرف سزا معطل کی پورا فیصلہ نہیں، ہائی کورٹ فیصلے میں غلطی کا الیکشن کمیشن نے فائدہ اٹھایا اور الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کو نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

 درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتخابات قریب ہیں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی ملک کے سابق وزیراعظم ہیں، ملک کی سب سے بڑی جماعت کے لیڈر کو انتخابات سے باہر نہیں رکھا جا سکتا، سپریم کورٹ توشہ خانہ کیس میں سزا پر مبنی فیصلہ معطل کرے تاکہ انتخابات میں حصہ لیا جا سکے۔

 یادرہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer