اپینڈکس کی تکلیف ،سپنر نعمان علی اسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

 اپینڈکس کی تکلیف ،سپنر نعمان علی اسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ کو ایک اور جھٹکا، نوجوان بولر خرم شہزاد کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے سپنر نعمان علی بھی اسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق قومی سپنر نعمان علی اپینڈکس کی تکلیف اور سرجری کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوئے۔ پیٹ میں اچانک درد کی وجہ سے نعمان علی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تفصیلی چیک اپ کیلئے ہسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹر نے سکین اور ٹیسٹ رپورٹس کے بعد اپینڈکس سرجری تجویز کی۔ نعمان علی کی اپینڈکس سرجری مکمل ہو گئی ہے تاہم  آج ہی ہسپتال سے ڈسچارج کر دیے جائیں گے۔ 

 واضح رہے کہ پاکستان اور اسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے میلبرن میں شروع ہوگا۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان اسٹریلیا کے خلاف پاکستان کو ایک صفر کا خسارہ ہے۔