کرسمس کی آمد ،  پنجاب پولیس کا مسیحی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کیلئے پلان فائنل کرلیا گیا

کرسمس کی آمد ،  پنجاب پولیس کا مسیحی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کیلئے پلان فائنل کرلیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری : کرسمس کی آمد ،  پنجاب پولیس کا مسیحی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کیلئے پلان فائنل کرلیا گیا،صوبہ بھر کے 3286 گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے 26،557 افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق کرسمس کی آمد پر صوبہ بھر کے 3286 گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے 26،557 افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔مسیحی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے 2335 سی سی ٹی وی کیمرے استعمال ہوں گےجبکہ سکیورٹی کیلئے 3427 میٹل ڈٹیکٹرز ،سینکڑوں واک تھرو گیٹس استعمال ہوں گے۔لاہورمیں 622 مسیحی عبادت گاہوں کی سکیورٹی پر3422 افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ 271میٹل ڈٹیکٹرز اور 236 سی سی ٹی وی کیمرے استعمال ہوں گے،خواتین مسیحی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے لیڈیز پولیس اہلکار تعینات ہونگی۔
دوسری جانب پنجاب پولیس نے صوبے بھر کے 3286 گرجا گھروں کو اے، بی اور سی کیٹیگریز میں تقسیم کیاہے جس میں اے کیٹیگری میں 154 ، بی کیٹیگری میں 414  اورسی کیٹیگری میں 2718 گرجا گھر شامل ہیں۔صوبہ بھر میں اے ، بی اور سی کیٹیگری کے 3501 مسیحی عباداتی پروگرامز منعقد ہوں گے۔آئی جی پنجاب کی جانب سے پویس افسران کو کرسمس سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کا حکم بھی دیا گیا۔

ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ سپروائزری افسران سکیورٹی انتظامات کی انسپکشن کیلئے خود فیلڈ میں نکلیں اور ہدایت کی کرسمس پر امن و امان کی فضا کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔