اداکارہ اُشنا شاہ نے منگنی کرلی،تصاویروائرل

اداکارہ اُشنا شاہ نے منگنی کرلی،تصاویروائرل
کیپشن: Ushna Shah
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستانی خوبرو اداکارہ اُشنا شاہ نے منگنی کر لی ہے۔

اُشنا شاہ نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی   منگنی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ اچھی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ اداکارہ اشنا شاہ کے منگیتر ایک معروف گالفر ہیں جن کا نام حمزہ امین ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Ushna Shah (@ushnashah)

انہوں نے اپنی اس پوسٹ میں منگیتر حمزہ امین کو ٹیگ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ حمزہ امین اِن کے مسنگ پزل ہیں۔اُنہوں نے پنجابی میں لڑکا لڑکی کے رشتے کے آغاز میں بولے جانے والا مشہور جملہ  ’منڈا سوہنا وی اے تے چنگا وی، بسم اللّٰہ کریے‘  (لڑکا خوبصورت بھی ہے اور اچھا بھی ، بسم اللّٰہ کیجیے) بھی لکھا۔

دوسری جانب حمزہ امین نے انسٹاگرام پر اپنی منگیتر، اُشنا شاہ کا تعارف کچھ اِن لفظوں میں کروایا ہے کہ، ’میری خوبصورت منگیتر اشنا شاہ سے ملیے، میرا دل آپ کی پناہ گاہ ہو گا اور میری بانہیں آپ کا گھر ہوں گی‘۔

View this post on Instagram

A post shared by Hamza Amin (@hamza.amin87)

واضح رہے کہ اُشنا شاہ اور گالفر حمزہ امین کے رشتے  سے متعلق لمبے عرصے سے خبریں سامنے آرہی تھیں جبکہ دونوں کو کئی بار ایک ساتھ بھی دیکھا گیا تھا۔یاد رہے کہ حمزہ امین پاکستان کے پہلے گالفر ہیں جنہوں نے عالمی ٹورنامنٹ وَن ایشیا گالف ٹور کے لیے 2015ء میں کوالیفائی کیا تھا۔

دوسری جانب اداکارہ کو پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات سمیت ہر خاص و عام، فالوورز اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔