اپنی ہی پستول کی گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق

اپنی ہی پستول کی گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی کےعلاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔

پولیس کےمطابق جاں بحق شخص کی شناخت ہارون کے نام سے ہوئی ہے جو کہ اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہارون دوست کوچھوڑنے اتحاد ٹاؤن آیا تھا، ہارون کے پاس پستول تھا، اس نے اپنے پستول سے 4 سے 5 فائر کیے۔پولیس نے بتایا کہ ہارون اپنے ہی پستول کی گولی چلنے سے جاں بحق ہوا، گولی لگنے کے بعد اسپتال منتقلی کے دوران خون زیادہ بہنے سے دم توڑگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہارون کا دوست سہیل پولیس اسٹیشن میں ہے جس سے بیان لیا جا رہا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer