ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران بھاری مقدارمیں اسلحہ برامد کرلیا

پنجاب پولیس نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران بھاری مقدارمیں اسلحہ برامد کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پنجاب پولیس نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران بھاری مقدارمیں اسلحہ برامد کرلیا۔ لاہورسمیت پنجاب بھرسے گیارہ ہزار نوسوترانوے کلا شنکوف، ریپیٹر، پستول سمیت دیگر اسلحہ جبکہ ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزارسے زائد گولیاں برامد کرکے بارہ ہزار چودہ مقدمات درج کردیے گئے۔

لاہورسمیت پنجاب بھرسے پنجاب پولیس میں 6 ماہ کےدوران بڑے پیمانے پر ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔ پولیس نے صوبہ بھر سے11 ہزار993 مختلف قسم کی بندوقیں برآمد کیں، برامد ہونے والے اسلحہ میں سے549 کلاشنکوف، 999 مختلف اقسام کی بندوقیں،1818 رپیٹر،8880  مختلف قسم کےپستول برامد کیے گئے ہیں۔

پولیس نے اسلحہ کے ساتھ1 لاکھ68 ہزار919 گولیاں بھی برامد کی گئیں۔ لاہورسمیت پنجاب بھر سے 12ہزار14ملزموں کوگرفتار کیا گیا ہے۔ لاہور سے 1398 مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد ہوا ہے۔6 ہزار 484 گولیاں اور14سوملزموں کوگرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران اسلحہ برآمد کیا گیا، لاہورسمیت پنجاب بھر میں 6 ماہ کے دوران 11 ہزارسے زائد کومبنگ اینڈ سرچ اپریشنز کیے گئے جبکہ11ہزار53  خصوصی چھاپے مارے گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیاں جاری دکھنے کا حکم دیا ہے جبکہ جرائم میں استعمال ہونے والے لائسنسی اسلحہ کے لائسنس کی تنسیخ فوری محکمہ داخلہ کوبھجوانے کا حکم دیا ہے۔

      

      

Shazia Bashir

Content Writer