ایک ساتھ 3 چھٹیوں کا اعلان

ایک ساتھ 3 چھٹیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے کرسمس پر مسیحی وارڈنز سمیت درجہ چہارم کے ملازمین کیلئے 3 چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

سٹی 42 کے مطابق سی ٹی او لاہور لیاقت علی ملک کی جانب سے کرسمس پر مسیحی وارڈنز سمیت درجہ چہارم کے ملازمین کیلئے 3 چھٹیوں  کا اعلان کیا گیا۔ مسیحی وارڈنز کو سوموار سے بدھ تک چھٹیاں ہونگی، تین چھٹیاں ملنے پر مسیحی اہلکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

سی ٹی او کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس میں 45 مسیحی وارڈنز فرائض سر انجام دے رہے ہیں، ان کی ٹریفک پولیس میں خدمات قابل دید ہیں۔

واضح رہے کہ مسیحی وارڈنز کو پہلے ہی 5،5 ہزار عیدی، کلاس تھری سرٹیفکیٹ دیئے جاچکے ہیں۔

مزید اہم خبریں جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw/videos

Sughra Afzal

Content Writer