ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ بار کے 13413 وکلاء ڈیفالٹر نکلے

لاہور ہائیکورٹ بار کے 13413 وکلاء ڈیفالٹر نکلے
کیپشن: City42 - City42 - Lahore High Court Bar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف): لاہور ہائیکورٹ بار کے 13413 وکلاء 4 کروڑ 5 لاکھ سے زائد کی رقم کے ڈیفالٹر نکلے۔ 31 دسمبر تک واجبات جمع نہ کرانےوالے وکلاء بارکے سالانہ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار کی ممبر شپ رکھنے والے 31413 وکلاء نے4 کروڑ 5 لاکھ سے زائد کے واجبات تاحال جمع نہیں کرائے، سیکرٹری ہائیکورٹ بار عامر سعید نے وکلاء کو مقررہ تاریخ سے قبل رقم جمع کرانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ رقم ادا نہ کرنے والے وکلاء لاہور ہائیکورٹ بار کے 24 فروری کو ہونے والے سالانہ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے حقدار نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ بار کے ممبران کی تعداد اس وقت 309365 ہے۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں