ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لائیو ویکل مینجمنٹ سسٹم لانچ کر دیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لائیو ویکل مینجمنٹ سسٹم لانچ کر دیا
کیپشن: City42 - PFA Punjab Food Authority
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (فضہ عمران):کب کس نے کہاں کارروائی کی، کون کہاں موجود ہے پتا لگانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے'' لائیو ویکل مینجمنٹ سسٹم ''لانچ کر دیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑیوں میں ٹریکر لگنے کا عمل مکمل ہوگیا۔ سسٹم سے تمام گاڑیوں کی آن لائن لائیو مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔اس سسٹم کے ذریعے تمام گاڑیوں کی لائیو لوکیشن، سفر کی تمام تفصیلات اور مکمل ٹریول ہسٹری دیکھی جا سکے گی۔ سسٹم کی مدد سے مقررہ حد رفتار سے زیادہ تیز چلانے پر گاڑی ریڈ فلیگ، کنٹرول سنٹر کوآٹو میٹک اطلاع ہوجائے گی ۔

انہوں نے بتا یا کہ شہر میں حد رفتار 40 جبکہ مین روڈز پر 80 کلو میٹر فی گھنٹہ رکھی گئی ہے۔ گاڑی کے اپنے ضلعے کی حدود سے باہر جانے پر بھی سیکورٹی الرٹ کنٹرول سنٹر کو موصول ہو جائے گا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی لائیو ویکل مینجمنٹ سسٹم گاڑیوں کے فیول، واش، مرمت کا مکمل ریکارڈ رکھے گا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ  ڈرائیور کی تفصیلی ڈرائیو ہسٹری، ایکسیڈنٹ ریکارڈ اور شکایات کا مکمل ریکارڈ بھی آن لائن دستیاب ہو گا۔ کسی بھی گاڑی سے متعلق عوام شکایات آن لائن جمع کرا سکیں گے۔ جو براہ راست ڈرائیور پروفائل سے منسلک ہو جائے گی۔