ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی کرنسی میں مسلسل گراوٹ،کم ترین سطح پر آنے کا ریکارڈ قائم

ایرانی کرنسی میں مسلسل گراوٹ،کم ترین سطح پر آنے کا ریکارڈ قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اسلامی جمہوریہ ایران کی کرنسی ریال مسلسل گراوٹ کے بعد تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ غیر ملکی کرنسی کھلی منڈی میں نئی ​​بلندیوں پر پہنچ ر ہی ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ڈالر اتوار کے روز 20 لاکھ ایرانی ریال کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا کیونکہ ایرانی کرنسی کی بڑی غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں تیزی سے گراوٹ جاری رہی۔ڈالر گزشتہ ہفتے کے آغاز میں تقریباً 1.865 ملین ریال پر ٹریڈ کر رہا تھا، یعنی ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں اس میں 7 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ڈالر تقریباً 958,000 ریال سے دگنا ہو چکا ہے۔برطانوی پاؤنڈ بھی 2.7 ملین ریال سے اوپر چڑھ کر 2.72 ملین کے قریب پہنچ گیا جبکہ یورو 2.34 ملین ریال کے قریب پہنچ گیا۔

 اس سے قبل اتوار کو ایران کی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت تقریباً 1.98 ملین ریال بتائی گئی تھی، جس میں پاؤنڈ کی قیمت 2.70 ملین ریال اور یورو کی قیمت تقریباً 2.31 ملین ریال تھی۔تازہ ترین اعداد و شمار ایران کے ریال پر مسلسل دباؤ کی نشاندہی کرتے ہیں۔دوسری جانب غیر ملکی کرنسی کھلی منڈی میں نئی ​​بلندیوں پر پہنچ ر ہی ہے۔