سٹی 42:جیکب آباد کی تحصیل گڑہی خیرو میں شوہر نےغیرت کے نام پر بیوی کو قتل کردیا۔ ملزمان کی گرفتاری کیلے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل گڑہی خیرو کے تھانہ میرانپور کی حدود میں ملزم غوث بخش کھوسو نے مبینہ طور پر بیوی نظیراں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرارہوگیا۔
ایس ایچ او تھانہ میرانپور کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے گھروں پر چھاپے مارے گئے، پولیس چھاپوں کے دوران ملزمان گھر خالی کرکے دیگر مقامات پر منتقل ہوگئے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں، جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔