ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویمنز ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ہے، محسن نقوی

Mohsin Naqvi, Women's Cricket Team, Cricket Selection Committee, PCB, Cricket, Pakistan India Cricket
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: محسن نقوی  نے کہا ہے کہ  کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ایک میچ ہوتا تنقید شروع کر دیتےہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یہ باتیں لاہور میں غنی انسٹیٹیوٹ آف کرکٹ میں جی آرٹی کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے باتین کرتے ہوئے کہیں۔ 
 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مھسن نقوی نے غنی انسٹی ٹیوٹ آف کرکٹ کے کام کی تعریف کی اور  کہا، یہ کلب کرکٹ کو فروغ دے رہا ہے جو قابل تعریف ہے۔ یہیں ویمنز ٹم بھی آ کر کھیلتی ہے۔

سوالات کے جواب میں محسن نقوی نے کہا،  انڈیا کے ساتھ جب بھی بات ہو گی برابری کی بنیاد پر ہو گی۔ وہ وقت گزر گیا کہ ہم ان سے بھیک مانگیں۔

محسن نقوی  نے کہا،"مستقبل میں ٹیم کی پرفارمینس نظر آئے گی۔ "

ویمنز ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ہے

 ویمنز ٹی ٹونٹی ورلد کپ کے حوالے سے سسوالات کے جواب میں محسن نقوی نے کہا،  ویمنز ٹیم سے سیاست نکل چکی ہے۔ ویمز ٹیم ابھی بہت اچھا کھیل رہی ہے۔


ٹیم کی سیلیکشن میں کوئی کردار نہیں

محسن نقوی  نے سوالات کے جواب میں بتایا، "ٹیم میں کسی کو شامل کرنے یا نکالنے میں۔ کوئی کردار نہیں. سلیکشن کمیٹی ٹیم کا فیصلہ کرتی ہے۔سلیکٹرز پروفیشنل ہیں انہیں میرٹ پر فیصلہ کرنے کا کہا ہے. اس وقت دستیاب بہترین کھلاڑی ٹیم میں شامل ہیں۔ "

محسن نقوی  نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ انشااللہ اس مرتبہ جن کو ایشیا کپ کےلئے دبئی کا ویزہ چاہیے، جب یہ ٹورنامنٹ ہو گا، سب کو ویزا ملے گا،