ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل

سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل ہو گیا۔

وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ملک بھر سے 1 لاکھ 18 ہزار 60 حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں، حج درخواستوں کی مزید وصولی کا کام ختم کر دیا گیا ہے، حج درخواستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کی گئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ وزارتِ مذہبی امور نے نصف حج اخراجات پہلی قسط کے طور پر وصول کیے، حج کے باقی اخراجات دوسری قسط میں وصول کیے جائیں گے۔

یاد رہے حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی یکم نومبر سے شروع کی جائے گی۔