ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد میں نیا ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ

فیصل آباد میں نیا ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے فیصل آباد میں نیا ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے پنجاب کے شہر فیصل آباد میں نیا ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ڈیزائن، ماسٹر پلان، فزیبلٹی تیار کرنے کیلئے پیشکش طلب کرلی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنیوں کو 12 اکتوبر تک درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی اے اے کا کہنا ہے کہ درخواست شعبہ پلاننگ ڈائریکٹوریٹ میں جمع کرانا ہوگی۔