ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہاؤس حملہ کیس،بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شیرشاہ کے جسمانی ریمانڈ پرفیصلہ محفوظ

جناح ہاؤس حملہ کیس،بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شیرشاہ کے جسمانی ریمانڈ پرفیصلہ محفوظ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شیرشاہ کےجسمانی ریمانڈ پرفیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

 انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے بھانجےشیرشاہ کےجسمانی ریمانڈ پرسماعت ہوئی۔

  عدالت میں جناح ہاؤس حملےکی ویڈیو چلائی گئی،تفتیشی افسر نےکہاملزم موقع پرموجود تھا،ویڈیو ثبوت موجودہیں،ویڈیو میں ملزم نظر آرہا ہے،فوٹوگرامیٹک اورپولی گرافک ٹیسٹ کرانا ہے،عدالت تفتیش کے لئے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ دے۔

 وکیل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نےکہاعدالت 27 ماہ تاخیرسےگرفتاری پرملزمان کوڈسچارج کرچکی ہے، اگر یہ سلسلہ جاری رہا توپورے شہرکوگرفتارکرلیاجائے گا،استدعا ہےکہ عدالت ملزم کا جسمانی ریمانڈ نہ دےڈسچارج کرے۔

 بعد ازاں عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer