ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین میں زیرِ تعمیر پل گرگیا، 12 ہلاک، 4 لاپتا

چین میں زیرِ تعمیر پل گرگیا، 12 ہلاک، 4 لاپتا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چین کے صوبے چنھگائی میں ایک ہولناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ییلو ریور پر زیرِ تعمیر پل کا درمیانی حصہ اچانک گر گیا۔

حادثے کے نتیجے میں اب تک 12 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں جبکہ 4 افراد تاحال لاپتا ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت رونما ہوا جب پل کی تعمیر کے دوران اسٹیل کیبل ٹوٹ گئی، جس کے نتیجے میں پل کا درمیانی ڈھانچہ ٹوٹ کر سیدھا دریا میں جا گرا۔

چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت تعمیراتی مقام پر 15 مزدور اور ایک پروجیکٹ مینیجر موجود تھے۔ ابتدا میں ہلاکتوں کی تعداد 7 بتائی گئی تھی لیکن بعد ازاں یہ تعداد بڑھ کر 12 تک جا پہنچی، جبکہ 4 افراد کے بارے میں اب بھی کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

Ansa Awais

Content Writer