ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلابی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے  مزید  بندرکھنے کااعلان

سیلابی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے  مزید  بندرکھنے کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مہتاب رحمان: گلگت بلتستان میں شدید سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے تمام تعلیمی ادارے 25 اگست تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا, اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے.

محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے مطابق شدید بارشوں اور ممکنہ خطرات کے باعث یہ اقدام احتیاطی تدبیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔ تمام سرکاری و نجی اسکولز، کالجز اور تعلیمی مراکز 25 اگست (اتوار) تک بند رہیں گے۔

ادھر گلگت کے علاقے غذر میں ایک مصنوعی جھیل کے پھٹنے کے خدشات کے باعث الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ جھیل سے ملحقہ علاقوں میں حفاظتی اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے ساحلی پٹی پر آباد مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ مقامی سطح پر امدادی ٹیمیں الرٹ ہیں اور متاثرہ علاقوں میں نگرانی کا عمل جاری ہے۔

ضلعی حکام کے مطابق خطرے کی صورت میں فوری انخلاء اور ریسکیو آپریشن کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔ جھیل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وسائل کو تیار رکھا گیا ہے۔