تیز رفتار کار کینال روڈ پر بے قابو ہو کر نہر میں گر گئی

 تیز رفتار کار کینال روڈ پر بے قابو ہو کر نہر میں گر گئی
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : ایک تیز رفتار کار کینال روڈ پر بے قابو ہو کر نہر میں گر گئی ۔بروقت امدادی کارروائیوں کےباعث کارسوارشہری کو بحفاظت باہرنکال لیاگیا۔
 کینال روڈ پر ڈاکٹرز ہسپتال کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں گری ۔

ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث یوٹرن لیتے ہوئے پیش آیا ۔ بروقت امدادی کارروائیوں کے باعث کار سوار شہری کو بحفاظت نہرسےنکال لیا گیا ۔

حادثے کی وجہ سے کینال روڈ پر ٹریفک کا نظام متاثر ہوا۔ کار کو کرین کی مدد سےباہر نکال کر ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی ۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-08-23/news-1692804041-2281.jpg