سٹی 42: کوئٹہ میں سینئیر وکیل عبدالرزاق شر کےقتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نامزدگی کیخلاف دائر پیٹیشن کی سماعت کے لئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت کیلئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنی سربراہی میں نیا بنچ تشکیل دے دیا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس جمال خان مندوخیل بنچ کا حصہ ہونگے۔
سپریم کورٹ نے عبدالرزاق شر ایڈووکیٹ کے اہل خانہ کی جانب سے ان کے قتل کے مقدمہ میں عمران خان کو مزم نامزد کرنے کے خلاف عمران خان کی درخواست پر حکم امتناع دے کر کوئٹہ پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک رکھا ہے۔
عمران خان کی پیٹیشن کی آخری سماعت جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے 9 اگست کو کی تھی۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ کا حصہ تھے۔
مقتول عبدالرزاق شر کے وکیل امان اللہ کنرانی نے گزشتہ سماعت میں بنچ پر اعتراض اٹھایا تھا۔انہوں نے جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر اعتراض اٹھایا گیا تھا۔