حساس ادارے نے بھارتی جاسوس اور سہولت کار کو گرفتار کرلیا

حساس ادارے نے بھارتی جاسوس اور سہولت کار کو گرفتار کرلیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی جاسوس اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور حساس ادارے نے کلاکوٹ تھانے کی حدود میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملک بھر میں جاسوسی میں ملوث بھارتی جاسوس اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 بھارتی پاسپورٹ، 1 پستول، 5لاکھ ایرانی کرنسی، جعلی جیولری بکس، 6 موبائل فونز، 1 ٹیبلٹ اور دیگر کاغذات برآمد کرلیے گئے۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق گرفتار بھارتی جاسوس کی شناخت اکھل دیوولد مدھو سدھاناں جالیکھا اور سہولت کار کی ظہور احمد ولد امام بخش کے ناموں سے کی گئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer